کراچی(پی پی آئی)کراچی میں قومی اسمبلی کے 9 حلقوں میں ضمنی انتخابات 16 مارچ کو ہوں گے، الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کردیے گئے۔الیکشن کمیشن نے 9 نشستوں کے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی۔ایم کیو ایم پاکستان اور پیپلز پارٹی کے امیدوار دستبردار ہوگئے، دستبردار ہونے والے امیدواروں کی تعداد 93 ہوگئی،اس طرح 177 مجموعی امیدواروں میں سے 84 میدان میں رہ گئے۔حلقہ این اے 242،243 اور 244 سے مجموعی طور پر 31 امیدوار حصہ لیں گے جبکہ این اے 250 اور این اے 252 کراچی غربی سے 14 امیدوار قسمت آزمائی کریں گے۔حلقہ این اے 241 کورنگی سے 8 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا جبکہ این اے 247 کراچی جنوبی سے 9 امیدوار میدان میں ہیں۔اس کے علاوہ این اے 254 اور 256 وسطی سے 22 امیدوار مد مقابل ہیں، تمام حلقوں میں پی ٹی آئی کے مستعفی اراکین کو ہی دوبارہ پارٹی ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔پی ٹی آئی کے امیدواروں نے انتخابی شیڈول پر عملدرآمد روکنے کے لئے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا ہے۔
Next Post
کراچی میں گرین لائن بس کو حادثہ، جنگلے سے ٹکرا گئی
Fri Feb 24 , 2023
کراچی (پی پی آئی) کراچی میں ناگن چورنگی کے قریب گرین لائن بس جنگلے سے ٹکرا گئی جس کے باعث ایک خاتون زخمی ہو گئی۔ ذرا ئع کے مطابق گرین لائن بس کے ٹریک پر اچانک بچہ نمودار ہو گیا جس کو بچانے کی کوشش میں بس ڈرائیورکے کنٹرول سے […]
