اسلام آباد (پی پی آ ئی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ مریم نواز کا بیڈ اور گڈ جرنلز کے بعد بیڈ اور گڈ ججز کا نام لینا خطرے کی گھنٹی ہے، سپریم کورٹ پر دباو کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے بیان میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کہا کہ سپریم کورٹ کا 9 رکنی بینچ کسی سیاسی پارٹی کا حصہ نہیں، ملک و آئین کے تحفظ کیلئے بیٹھا ہے۔اگر 90 دن میں الیکشن نہ ہوئے تو سیاست اور سیاستدان رمضان میں تراویح پڑھیں گے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے فیصلہ کرنا ہے ملک و آئین کو بچانا ہے یا اپنی سیاست کو، ججز کو تنقید کا نشانہ بنانا اور فیصلوں سے انکاری کا اشارہ دینا سنگین خطرے کی علامت ہے۔جرنیل اور ججز کو گینگ آف 5 کہنا جمہوریت کو آخری سلام کہنے کے مترادف ہے۔
Next Post
حسن علی نے ٹی 20 کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کر لیا
Fri Feb 24 , 2023
کراچی(پی پی آئی) قومی کر کٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی حسن علی نے ٹی 20 کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کر لیا۔حسن علی نے پشاور زلمی کے بیٹر جمی نیشم کو آؤٹ کر کے ٹی 20 کرکٹ میں اپنی 200 وکٹیں مکمل کر […]
