عمران خان عدالت پیش نہ ہو تو گرفتار کرنا چاہیے: مریم اورنگزیب

نواز شریف بیٹی کے ہمراہ روز پیش ہوسکتا ہے تو عمران خان بشریٰ اور فرح گوگی کے ساتھ کیوں نہیں؟
اسلام آ باد(پی پی آئی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نواز شریف بیٹی کے ہمراہ روز پیش ہوسکتا ہے تو عمران خان بشریٰ اور فرح گوگی کے ساتھ کیوں نہیں؟، عمران خان پیش نہ ہو تو گرفتار کرنا چاہیے، جیل بھرنے کا شوق بھی پورا ہو جائے گا۔اپنے ٹو ئٹر پیغام میں لیگی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا کہ عدالت گھڑی چور کی حاضری کا پوچھ رہی ہے جو اب تک پیش نہیں ہوا، فارن ایجنٹ ضمانت کروا کے بینکنگ کورٹ پر مہربانی کر رہا ہے، توشہ خانہ کیس میں فرد جرم عائد ہونی ہے وہاں سے مفرور ہے، گھڑی چور، توشہ خانہ چور پیش ہو کی آوازیں لگائی جا رہی ہیں لیکن عمران خان غائب ہے۔انہوں نے کہا کہ گھڑی چور فارن ایجنٹ جواب دینا کہ توشہ خانہ کیوں لوٹا؟، خانہ کعبہ کی گھڑی کیوں بیچی؟، بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ کے ہیروں کے ہار کیوں بیچے؟، عدالت میں پیش ہوکر جواب دو، فارن ایجنٹ خیرات کے پیسے سیاست پہ کیوں لگائے؟، اپنے ملازمین کے نجی اکاؤنٹس کو منی لانڈرنگ کیلئے کیوں استعمال کیا؟ جواب لے کر آنا۔وفاقی وزیر مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ شوکت خانم ہسپتال کی خیرات کا پیسہ پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹی میں کیوں لگایا؟، جواب لے کر آنا، ووٹن کرکٹ کلب سے لاکھوں ڈالر کیوں لیے؟، خیرات کا پیسہ سیاست میں کیوں لگایا؟، فارن فنڈنگ ملک کے خلاف کیوں استعمال کی؟ جواب لے کر آنا۔

Next Post

جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ

Tue Feb 28 , 2023
پولیس کا پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف مقدمے کا اعلان اسلام آباد (پی پی آئی) اسلام آباد پولیس نے جوڈیشل کمپلیکس کا دروازہ توڑ نے پر پر تحریک انصاف کے رہنماؤں کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا اعلان کر دیا۔ترجمان اسلام آباد پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مظاہرین […]