ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

توشہ خانہ کیس میں عمران کے ناقابل ضمانت وارنٹ

گرفتاری،حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد
اسلام آباد (پی پی آئی) ایڈیشنل سیشن جج نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔تفصیلات کے مطابق عمران خان کی گرفتاری کے وارنٹ ایڈیشنل سینشن جج ظفر اقبال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ساڑھے تین بجے تک انتظار کیا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے۔ پی پی آئی کے مطابق کیس کی سماعت کے دوران الیکشن کمیشن کے وکیل اور عمران خان کے وکیل پیش ہوئے، معزز جج نے ریمارکس دیئے کہ کیا عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے جائیں گے تو ہی وہ عدالت آئیں گے، عمران خان کے وکیل نے کہا کہ اگلی پیشی پر پیش ہو جائیں گے۔ ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔