خیبر پختونخوا میں جنگلات کے مالکان کی جرگہ منعقد؛ وزیر اعلیٰ کے مشیر کی شرکت

جنوبی افریقہ میں پاکستانیوں کی ہلاکتیں؛ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس

جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد؛ کلیدی فیصلے کیے گئے

وزیر داخلہ نے منصورہ میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم سے اہم ملاقات کی؛ قومی اہمیت کے مسائل پر تبادلہ خیال

بلوچستان ویمن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے تحت صنفی بنیاد پر تشدد اور کم عمری کی شادی جیسے مسائل پر ‘صوبائی میڈیا فیلوشپ پروگرام’ کا آغاز

اوپن مارکیٹ میں ڈالر سمیت بڑی کرنسیوں کی قدر میں معمولی اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بارشوں میں شدید کمی، ملک بھر میں ہیٹ ویو مارچ میں ہی آنے کا خدشہ

رواں سال گلگت بلتستان کے بیشتر علاقوں میں معمول سے کم بارشیں ہوں گی
اسلام آ باد/گلگت (پی پی آئی) محکمہ موسمیات نے ملک میں رواں سال پہلی ہیٹ ویو مارچ میں ہی آنے کا خدشہ ظاہر کردیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے رواں سال مارچ، اپریل اور مئی میں ہیٹ ویو (گرمی کی لہر) آنے کی پیش گوئی کی ہے۔ ملک کے اکثر علاقوں میں دن اور رات کے اوقات میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں سال خیبرپختونخوا کے شمالی علاقوں اور گلگت بلتستان کے بیشتر علاقوں میں معمول سے کم بارشیں ہوں گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر حصوں میں بارشیں معمول کے مطابق ہوں گی۔ مارچ کے علاوہ اپریل اور مئی بھی ہیٹ ویو کے امکانات ہیں۔