ایبٹ آباد میں حاشر تاج تشدد کیس کا مرکزی ملزم گرفتار

سندھ میں نئی کنوؤں سے گیس کی پیداوار کا آغاز

کراچی پاپوش میں تشدد زدہ لاش دریافت

اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم، یورو میں کمی جبکہ برطانوی پاؤنڈ معمولی مہنگا

تلہار کے نواح میں مہنگائی سے پریشان محنت کش نےخود کشی کرلی

ٹھٹھہ بائی پاس کے قریب کار کی ٹکر سے راہگیر خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ایک زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پی ڈی ایم کے نزدیک بڑامسئلہ مہنگائی نہیں، عمران کی گرفتاری ہے، شیخ رشید

نوازشریف مہنگے سٹوروں کے چکرلگارہاہے غریب سستے بازار میں دھکے کھارہا ہے
پاکستان میں جھمکا اورٹھمکا کی سیاست ختم ہوگئی،سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ پر ٹوئٹ
راولپنڈی(پی پی آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ عمران خان پرجو پابندی لگائی گئی اوراسکی گرفتاری کیلئے جو پولیس بھیجی گئی اس سے معلوم ہوتاہے پی ڈی ایم کے نزدیک اس ملک کامسئلہ مہنگائی اورمعاشی تباہی نہیں بلکہ عمران خان کی گرفتاری اورپابندی ہے۔اپنے ٹوئٹ میں شیخ رشید احمد کاکہناتھا کہ نوازشریف مہنگے سٹوروں کے چکرلگارہاہے غریب سستے بازار میں دھکے کھارہا ہے،ان کاکہناتھا کہ الیکشن شیڈول بھی اس ہفتے آجائے گا۔سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہاکہ آخربلورانی کوسیلاب زدگان یادآگئے،الیکشن میں حصہ لینے اوروزارتوں سے نکلنے کااعلان بھی کردیاعنقریب امریکہ کاچوتھادورہ کریں گے،ان کاکہناتھا کہ پاکستان میں جھمکا اورٹھمکا کی سیاست ختم ہوگئی ہے۔شیخ رشید احمد نے کہاکہ پی ڈی ایم الیکشن التوا کیلئے کچھ بھی کرسکتی ہے،اے آر وائی نیوزپرپابندی کی مذمت کرتا ہوں۔آخربلورانی کوسیلاب زدگان یادآگئیالیکشن میں حصہ لینیاوروزارتوں سے نکلنے کااعلان بھی کردیاعنقریب امریکہ کاچوتھادورہ کریں گے پاکستان میں جھمکا اورٹھمکا کی سیاست ختم ہوگئی ہےPDM الیکشن التوا کیلیے کچھ بھی کرسکتی ہےARYپرپابندی کی مذمت کرتا ہوں۔