ایبٹ آباد میں حاشر تاج تشدد کیس کا مرکزی ملزم گرفتار

سندھ میں نئی کنوؤں سے گیس کی پیداوار کا آغاز

کراچی پاپوش میں تشدد زدہ لاش دریافت

اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم، یورو میں کمی جبکہ برطانوی پاؤنڈ معمولی مہنگا

تلہار کے نواح میں مہنگائی سے پریشان محنت کش نےخود کشی کرلی

ٹھٹھہ بائی پاس کے قریب کار کی ٹکر سے راہگیر خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ایک زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر اعتراض عائد کر دیا

لاہور(پی پی آئی)لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواستوں پر اعتراض عائد کر دیاہے۔پی پی آئی کے مطابق عمران خان کی جانب سے گزشتہ روز توشہ خانہ کیس میں حفاظتی ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی جس پر آج رجسٹرا ر آفس نے اعتراض عائد کر تے ہوئے کہا کہ اسی مقدمے میں میاں اسلم اقبال اور فرخ حبیب کی ضمانت لاہور ہائیکورٹ منظور کر چکاہے ان کی درخواستوں پر جو فیصلہ دیا گیا اس کی کاپی عمران خان اپنی درخواست سے لف کریں۔عمران خان کے وکیل اظہر صدیق نے اعتراض دور کرنے کیلئے کام شروع کر دیاہے اور امکان ہے کہ آج ہی اعتراض دور کرتے ہوئے درخواست کو سماعت کیلئے مقرر کروایا جائے۔عمران خان نے درخواست میں 15 روز کی حفاظتی ضمانت کی استدعا کی ہے۔