ادیب، دانشور اور صحافی عافیہ کی رہائی کیلیے کردار ادا کریں:گلوبل عافیہ موومنٹ

پاکستانی خواتین کو باعزت روزگار اور تحفظ فراہم کیا جائے:پاسبان

بلدیاتی نظام میں ترامیم لا کر ے بلدیاتی نظام کو مفلوج کیا گیا: مئیر تحصیل ایبٹ آباد

نوشہرو فیروز میں گھریلو ناچاقی پر خاتون نے بچے سمیت دریا سندھ میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی

عزاداروں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں میئر مئیر میر پور خاص کے دورے

غیر ملکی کرنسی کی شرحوں میں معمولی کمی ، ڈالر انٹربینک ریٹ 278.42 روپے پر بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا اجلاس طلب

کشمیر ی وفد دنیا کومذموم بھارتی عزائم سے آگاہ کرے گا
جنیوا(پی پی آئی)کنٹرول لائن کے دونوں اطراف سے تعلق رکھنے والا 10رکنی کشمیری وفد اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 52 ویں اجلاس میں شرکت کرے گا۔یو این ایچ آر سی کے اجلاس میں شرکت کے لیے جنیوا میں کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز کے چیئرمین الطاف حسین وانی کی زیر قیادت وفدمیں سید فیض نقشبندی، سردار امجد یوسف خان، شمیم شال، حسن البناء ایڈووکیٹ پرویز شاہ، ڈاکٹر ولید رسول، ڈاکٹر عبدالرشید، شگفتہ اشرف، ڈاکٹر سائرہ شاہ،مسز نائلہ الطاف کیانی اور دیگر شامل ہیں۔وفد یو این ایچ آر سی کے ہائی کمشنر، خصوصی نمائندوں، سفارت کاروں اور بین الاقوامی این جی اوز کے نمائندوں سے اہم ملاقاتیں کرے گا۔تاہم سیشن کا بنیادی مقصد بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں بالخصوص ماورائے عدالت قتل کے بڑھتے ہوئے واقعات، املاک کی بڑے پیمانے پر تباہی، اختلاف رائے پر پابندی، لوگوں کے تعلیم اور مذہبی حقوق پر حملوں اور کشمیری قیدیوں کی حالت زارپر توجہ مرکوز کرنا ہوگا۔۔وفد دنیا کو بھارتی حکومت کے مذموم عزائم سے آگاہ کرے گا جن کا مقصد خطے میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنا، فیصلہ سازی کے عمل میں مسلم اکثریت کے کردار کو کم کرنا اور غیرکشمیریوں کوووٹنگ کا حق دے کر اسمبلی میں کشمیری مسلمانوں کی سیاسی نمائندگی کو کم کرنا ہے۔ مندوبین انسانی حقوق کی موجودہ صورتحال، زمینوں پر قبضے، جائیدادوں کی مسماری پر بھی بات کریں گے۔