بچوں کوپولیوسے بچانے کیلئے کوششیں جاری رکھی جائیں گی: بل گیٹس
اسلام آ باد(پی پی آئی)وزیراعظممیاں شہباز شریف اوربل گیٹس میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں شہباز شریف نے پاکستان میں بل گیٹس فاؤنڈیشن کے تعاون کو سراہا ہے۔ذرا ئع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے غذائی تحفظ اور انسداد پولیوکی کاوشوں پرتبادلہ خیال کیا۔وزیراعظم نے ملک سے پولیو کے خاتمے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا جبکہ بل گیٹس نے پولیو کے خاتمے کے لئے حکومتی کاوشوں کا اعتراف کیا۔بل گیٹس نے امید ظاہر کی کہ بچوں کوپولیوسے بچانے کیلئے کو ششیں جاری رکھی جائیں گی۔
