اسلام آ باد(پی پی آ ئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اونگزیب نے کہا ہے کہ عمران نیازی کی عدلیہ بچاؤ تحریک ملک کے نظام عدل کے منہ پہ طمانچہ ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں لیگی رہنما مریم اونگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کوتنقید کا نشانہ بناتے ہو ئے کہا ہے کہ فارن فنڈڈ ایجنٹ، توشہ خانہ چور، قوم کے 190 ملین کا امانت خور، القادر ٹرسٹ کا رشوت خور، عدالتی بھگوڑا گیدڑ عدلیہ بچانے نہیں بلکہ اپنے جرائم سے فرار عدلیہ سے بچنے نکلا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ عدلیہ نوازشریف جیسا شیر لیڈر بچاتا ہے، پولیس کے ڈر سے بل میں چھپ جانے والا گیدڑ نہیں۔ اپنی چوریوں اور جرائم پر “عدلیہ سے بچاؤ” تحریک کے پیچھے نہ چھپو۔عدلیہ کو تب بچانا تھا جب ثاقب نثار کو جھوٹے صادق اور امین سرٹیفیکٹ لینے کے لئے فون کرتے تھے۔
Next Post
بیرسٹر سلطان محمود اور مسعود خان کے درمیان ملاقات
Wed Mar 8 , 2023
مسئلہ کشمیر کو انٹرنیشنل فورمز پر اٹھانے کیلئے کوششیں تیز کرنے پر اتفاق اسلام آباد(پی پی آ ئی)امریکہ میں پاکستان کے سفیرسردارمسعودخان نے کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں آزادجموں وکشمیرکے صدر بیرسٹر سلطان محمودچودھری سے ملاقات کی۔کشمیرمیڈیا کے مطابق ملاقات کے دوران بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اورسردار مسعود خان نے […]
