مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کا اجلاس ، انتخابی کامیابی اور مستقبل کی منصوبہ بندی کا جائزہ لیا

وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس، پاکستان ریلوے میں اسٹریٹجک اصلاحات کی منظوری

سندھ پولیس اور پراسیکیوشن کے درمیان قبل از ٹرائل ہم آہنگی کے حوالے سے اہم اجلاس ، تفصیلی غور و خوض

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ

صوفی بزرگ بابا فرید گنج شکر کے سالانہ عرس کی تیاریاں ، سیکیورٹی پلان تیار

ملکی گولڈ مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں تیزی سے کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پی ایس ایل کے میچز ہو سکتے ہیں،پرالیکشن کیلئے پیسے نہیں:شاہ محمود قریشی حکومت پر برس پڑے

ملتان (پی پی آئی)تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ 84 رکنی کابینہ، پی ایس ایل، غیر ملکی دوروں کیلئے پیسے موجود ہیں، الیکشن کیلئے پیسے نہ ہونے کا حکومت بہانہ بنا رہی ہے۔پی پی آئی کے مطابق ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پی ایس ایل کے میچز ہو سکتے ہیں پر الیکشن نہیں، الیکشن کمیشن سے بات کرنے کا فیصلہ کیا ہے، چیف الیکشن کمشنر کو کہوں گا آئین نے شفاف الیکشن کی ذمہ داری دی ہے، انہیں کہیں گے آئیں مل بیٹھ کر ایسے الیکشن کرائیں جس پر انگلی نہ اٹھے۔تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ نگران وزیر اعلیٰ پی ڈی ایم کی ایکسٹینشن ہیں، گیلپ سروے کو پڑھ لیں یہ لوگ کہاں کھڑے ہیں، جیل بھرو تحریک کا مقصد انتخابات کا حصول تھا، انتخابات کا اعلان ہو گیا ہے، چودھری پرویز الہیٰ نے مشکل وقت میں ساتھ دیا، ان کو تحریک انصاف میں خوش آمدید کہتے ہیں۔