اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پہلا گیدڑ دیکھا ہے جس نے اپنے کارکنوں کو ڈھالا بنایا ہے: مریم نواز

اپنے بچے آرام سے لندن میں ہیں قوم کے بچوں کو سامنے کیا ہوا ہے: مریم نواز
لاہور(پی پی آ ئی)مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے عمران خان کو تنقید کا نشا نہ بناتے ہو ئے کہا کہ پہلا گیدڑ دیکھا ہے جس نے کارکنوں کو ڈھالا بنایا ہے۔ذرئع کے مطابق لاہور میں نوجوان قیادت سے ملاقات کے بعد خطاب کے دوران مریم نواز نے کہا کہ پاکستان میں آبادی کا بڑا حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے، ملک کو اس وقت ایک سمت کی ضرورت ہے، ملک کی قسمت نوجوان نسل بدل سکتی ہے۔مریم نواز نے کہا کہ نوجوانوں کوسیاسی ایندھن بنایا جاتا ہے مگر اْن کے مستقبل کی کوئی فکر نہیں، لیکن شہباز شریف نے نوجوانوں کو انٹرن شپس دیں اور انہیں آسان اقساط پر قرضہ اسکیم ملیں۔ جب نوجواں وں کو قرض ملا تو 99 فیصد لوگوں نے قرض واپس کیا۔رہنما (ن) لیگ نے کہا کہ کل ٹی وی پر دیکھ رہی تھی کہ کسی ریلی کی کال دی گئی، اس ریلی کا ایندھن ورکرز اور نوجوانوں کو بنایا، خود چھپ کر بیٹھے رہے قوم کے بچوں کو سامنے کیا گیا، کل ایک نوجوان کی موت ہو گئی اس کی تحقیق ہونی چاہیے۔ مریم نواز نے کہا کہ گزشتہ روز جیل بھروتحریک کی طرح ریلی کی کال دی گئی، نوجوانوں کو ریلی کا ایندھن بنایا گیا، جوکارکن جان سے گیااْس کی ذمہ داری کس پرہے؟، کارکنان کو جمع ہونے کا کہتے ہیں اور خود آتے نہیں, اپنے بچے آرام سے لندن میں ہیں قوم کے بچوں کو سامنے کیا ہوا ہے۔