شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

شہریوں کے ساتھ آن لائن فنانشل فراڈ میں مسلسل اضافہ

کراچی میں فروری میں شکایات کی تعداد 1300 سے زائد
کراچی (پی پی آئی)پاکستان کے کئی شہروں خصوصاً کراچی میں شہریوں کے ساتھ آن لائن فنانشل فراڈ کی شکایات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔پی پی آئی کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر کراچی میں فروری میں شکایات کی تعداد 1300 سے زائد رہی۔ ان میں سے 59 شکایات باقاعدہ طور پر رجسٹرڈ کی گئیں اور دیگر کا ازالہ کیا گیا۔ 3 شکایات پر مقدمات بھی درج کیے گئے جبکہ دیگر شکایات پر کارروائی جاری ہے۔حیدرآباد رپورٹنگ سینٹر میں موجود 206 شکایات میں سے 10 رجسٹرڈ کی گئیں جبکہ ایک پر کیس درج کیا گیا اور دیگر پر کارروائی جاری ہے۔ سکھر رپورٹنگ سینٹر میں پہنچی 134 شکایات میں سے 10 رجسٹرڈ کی گئیں، 3 پر مقدمات درج کیے گئے جبکہ ایک نمٹا دی گئی اور دیگر پر کارروائی جاری ہے۔