کراچی لیاری میں رہائشی عمارت کا چھجہ گیا ، جانی نقصان نہیں ہوا

یورو، پاؤنڈ، ین کی شرح تبادلہ میں معمولی اضافہ جب کہ امریکی ڈالر مستحکم

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے کا ہوگیا

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی چاند کا عالمی دن منایا گیا

پیپلز پارٹی لاہور کا ہفتہ کو مینارِ پاکستان پر پاور شو ہوگا ،تیاریاں زوروں پر

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد مثبت اختتام، انڈیکس 124 پوائنٹس اضافے سے بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

لکی مروت میں ولیمہ پر لاکھوں خرچ

کرنے کے بجائے مستحق افراد میں راشن تقسیم
لکی مروت(پی پی آئی)خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت کے ایک خاندان نے اپنے بچوں کی شادی کے کھانوں پر لاکھوں روپے خرچ کرنے کے بجائے ایسا اقدام کیا کہ سب تعریف کرنے پرمجبور ہوئے۔تحصیل سرائے نورنگ میں دو بھائیوں وقاص خان اور شمعون خان کی شادی ہوئی مگر گاؤں کے بڑے خاندان میں یہ تقریب انتہائی سادگی سے منائی گئی۔پی پی آئی کے مطابقبارات کے بعد لڑکے والوں کی جانب سے دعوت ولیمہ کے بجائے گاؤں کے غریب، مسکین اور مستحق افراد میں راشن تقسیم کیا گیا۔دلہاؤں کے چچا اور تحصیل چیئرمین عزیراللہ نیبتایا کہ ’ہم نے پیر کے دن 600 نادار اور مستحق گھرانوں میں راشن تقسیم کیا۔ یہ فوڈ پیکج 6500 روپے کا تیار کیا گیا تھا جس میں آٹا، گھی، چاول، چینی اور دال شامل تھے۔‘ان کا کہنا تھا کہ ہم نے وہ اشیا شامل کیں جو ہر گھر کی ضرورت ہیں۔عزیراللہ کے مطابق ’ولیمے پر 20 لاکھ روپے سے زیادہ خرچہ آتا ہے، ہم نے سوچا کیوں نہ یہ پیسے کسی ایسی جگہ لگائے جائیں جس سے لوگوں کو فائدہ ہو۔‘