خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پی ٹی آئی کیخلاف توڑ پھوڑ کا مقدمہ

عدالت نے شناخت پریڈ کیلئے ایک دن وقت دے دیا

آج ہفتے کے روز شناخت پریڈ نہیں ہوتی تو بھی فیصلہ دیں گے: عدالت

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)سابق وزیر اعظم عمران خان کی اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت اور اسلام آباد ہائی کو رات میں پیشی کے موقع پر توڑ پھوڑ کے مقدمے کی سماعت اسلام آباد کی عدالت میں ہوئی۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز انسداد دہشت گری عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن نے عمران خان کی عدالت پیشی کے موقع پر کار سرکار میں مداخلت سے متعلق کیس کی سماعت کی۔پی ٹی آئی کے وکیل بابر اعوان انسداد دہشت گری عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔اس مقدمے کے پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ اس مقدمے میں ملوث پی ٹی آئی کے کارکنان کی تاحال شناخت پریڈ نہ ہو سکی۔ عدالت نے شناخت پریڈ کے لیے مزید ایک دن کا وقت دے دیا،جج راجہ جواد عباس حسن نے ریمارکس دیے کہ کل تک شناخت پریڈ نہیں ہوتی تو بھی فیصلہ دیں گے۔ کیس کی سماعت آج دوبارہ ہو گی۔