اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

خواتین کے کرکٹ میچز میں خاتون میچ ریفری نظر انداز

کراچی (پی پی آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ پی ایس ایل 8 کے دوران راولپنڈی میں ویمن لیگ کے سلسلے میں نمائشی ویمن کرکٹ میچز کرا رہا ہے۔تین میچز کے سلسلے کا ایک میچ پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جا چکا ہے جبکہ دوسرا میچ آج اور تیسرا میچ کل کھیلا جائے گا۔ویمن نمائشی میچز میں ملک کی تمام سرکردہ ویمن کرکٹرز کے ساتھ 10 نامور غیر ملکی کرکٹرز بھی حصہ لے رہی ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے اس اقدام کو کرکٹ کے حلقوں میں پذیرائی مل رہی ہے اور پی سی بی مستقبل قریب میں ویمن کرکٹ لیگ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ویمن لیگ کے میچز میں 2 خواتین امپائرز سلیمہ امتیاز اور حمیرا فرح ہیں جبکہ میچ ریفری محمد انیس ہیں۔کرکٹ کے حلقوں نے نشاندہی کی ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پہلی اور واحد خاتون میچ ریفری کو نظر انداز کیا ہے اور اگر ان میچز میں ان کو ذمہ داری دی جاتی تو اس سے خاتون میچ ریفری کو شناخت ملتی اور اس سطح کے میچ سے ان کو ایکسپوڑر بھی ملتا۔ثمن ذوالفقار کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2020 میں میچ آفیشلز کے ڈویلپمنٹ پینل میں شامل کیا تھا، وہ پاکستان کی پہلی خاتون کرکٹ میچ ریفری ہونے کا اعزاز رکھتی ہیں۔ثمن ذوالفقار ڈومیسٹک کی سطح پر ویمن میچز سپروائز کر رہی ہیں لیکن پہلی مرتبہ پاکستان سپر لیگ کے ساتھ ہونے والے نمائشی ویمن میچز سے انہیں نظر انداز کر دیا گیا ہے جو کہ حیران کن ہیثمن ذوالفقار نے چند ماہ قبل ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ان کا ٹارگٹ ہے کہ پی ایس ایل میں میچ ریفری کے فرائض انجام دیں اور آئی سی سی کے پینل میں شامل ہوں۔