ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

انتخابات کیلئے امن و امان کو خطرات درپیش

فنڈز کی کمی کا سامنا ہے‘ خیبرپختونخوا حکام کی الیکشن کمیشن کو بریفنگ
اسلام آ باد(پی پی آئی)چیف الیکشن کمشنرب سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں انتخابات سے متعلق اجلاس میں چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا، آئی جی خیبر پختونخوا اور الیکشن کمیشن کے سینئر افسران نے شرکت کی۔چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا نے اپنی بریفنگ میں بتایا کہ ’صوبائی حکومت کو 19ارب کے مالی خسارے کا سامنا ہے جبکہ اسے صوبائی اسمبلی کے انتخابات کے انعقاد کے لئے تقریباً 1.6ارب مزید درکار ہوں گے،جس کو پورا کرنا صوبائی حکومت کے لئے مشکل ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ’صوبہ کی امن وامان کی صورتحال مخدوش ہے اور پولیس کو الیکشن کے انعقاد کے لئے 56 ہزار نفری کی کمی کا سامنا ہے لہذا امن وامان کی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے اس کی گارنٹی نہیں دی جا سکتی کہ آئندہ انتخابات پْر امن ہوں گے۔انتخابات کے دوران پاک فوج اور ایف سی کی تعیناتی انتہائی ضروری ہے کیونکہ پولیس انتخابات کے دوران امن وامان کو کنٹرول نہیں کر سکتی۔چیف سیکرٹری نے بتایا کہ جنرل الیکشن 2013اور 2018کے دوران بھی پاک فوج نے خدمات سرانجام دی تھیں جس کی وجہ سے وہ انتخابات پْرامن ہوئے۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ 2018 کے الیکشن کے وقت امن وامان کی صورتحال موجودہ حالات سے بہت بہتر تھی۔آئی جی پولیس خیبرپختونخوا نے الیکشن کمیشن کو بریف کیا کہ ’خیبرپختونخوا کی صورتحال بہت خراب ہے اور الیکشن صرف ایک دن کی سرگرمی نہیں ہے بلکہ الیکشن کے دوران پولیس کو انتخابی ریلیوں، جلسوں اور سیاسی رہنماوں اور ان کی نقل وحمل کے دوران بھی سکیورٹی فراہم کرنا ہوتی ہے۔الیکشن کمیشن نے مذکورہ بریفنگ کے بعد کہا کہ الیکشن کمیشن کو صوبائی حکومت کی مشکلات کا ادراک ہے لیکن الیکشن کا پْرامن اور بروقت انعقاد بھی الیکشن کمیشن کی آئینی اور قانونی ذمہ داری ہے۔ کمیشن جلد اس سلسلے میں مناسب فیصلہ کرے گا۔