پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ملک میں عدالتیں اور آئین معطل ہے انسانی حقوق پامال ہیں: فواد چوہدری

لاہور(پی پی آئی) پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کے گھر پر حملہ ریاستی دہشت گردی ہے، چادر اور چہاردیواری کی حرمت پامال کر دی گئی ہے، لاہور ہائیکورٹ کے احکامات ہوا میں اڑا دئیے گئے ہیں، ملک میں عدالتیں اور آئین معطل ہے انسانی حقوق پامال ہیں۔اپنے ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ چیف جسٹس اسلام آباد اپنے احکامات پر عملدرآمد کروائیں، اسلام آباد کو وار زون میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام پر جبر اور ظلم ہو رہا ہے، عدالتیں خاموش نہ رہیں، وکلا اس ظلم کے مقابلے کے لیے نکلیں۔دوسری جا نب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ٹی آئی جنرل سیکرٹری اسد عمر نے کہا ہے کہ چاروں طرف سے عدالت کے راستے بند کئے گئے ہیں، جن کے نام عدالتی فہرست میں ہیں ان کو بھی جانے نہیں دیا جا رہا، لگتا ہے دنیا کے نامی گرامی دہشت گرد آنے والے ہیں۔