پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وفاقی کابینہ نے چیئرمین نیب کی تنخواہ اور مراعات کی منظوری دیدی

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وفاقی کابینہ کی جانب سے چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کی تنخواہ اور مراعات کی منظوری دے دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق وزارت قانون کی سمری پر کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے چیئرمین نیب کی تنخواہ اور مراعات کی منظوری لی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین نیب کی تنخواہ اور مراعات سپریم کورٹ کے جج کے مساوی ہوں گی،لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کو 17 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ کے ساتھ سرکاری رہائش گاہ اور 2 گاڑیاں بھی ملیں گی۔اس کے علاوہ دو ہزار یونٹس بجلی اور 600 لیٹر ماہانہ پیٹرول بھی ملے گا۔
واضح رہے کہ سابق چیئرمین نیب آفتاب سلطان کے استعفے کے بعد حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کی اس عہدے پر تقرری کی تھی، انہوں نے 6 مارچ کو ذمہ داریاں سنبھالی تھیں۔