جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عدالت کا حسان نیازی کو جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیجنے کا حکم

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کے بھانجے اور رہنما پی ٹی آئی حسان نیازی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز حسان نیازی کواسلام آباد کی مقامی عدالت میں جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر دوبارہ پیش کیا گیا تھا جہاں ملزم کے وکلا نے حسان نیازی کو کیس سے ڈسچارج کرنے کی استدعا، جبکہ پولیس نے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔دلائل مکمل ہونے پرجوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے محفوظ فیصلہ سناتے ہو ئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔واضح رہے کہ اسلام آباد پولیس نے حسان نیازی کو جوڈیشل کمپلیکس کے باہر پولیس ناکے پر مزاحمت کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔