جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

راولپنڈی میں پولیس کے چھاپے، پی ٹی آئی کے مزید 17 کارکن گرفتار

راولپنڈی(پی پی آئی) راولپنڈی میں پی ٹی آئی رہنماوں اور کارکنوں کی گرفتاریوں کے لیے پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔پولیس کے مطابق پی ٹی آئی راولپنڈی سٹی کے صدر عمران حیات کے گھر پر چھاپہ مارا گیا ہے۔راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ سابق ایم پی اے راشد حفیظ اور ماجد حسین کے گھروں پر بھی پولیس نے چھاپے مارے ہیں۔پولیس نے بتایا ہے کہ روات میں سابق ایم پی اے راجہ وحید قاسم کی رہائش گاہ پر بھی چھاپہ مارا گیا ہے۔راولپنڈی پولیس کے مطابق ان چھاپوں میں کسی رہنما کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے تاہم 17 پی ٹی آئی کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ دوسری جا نب اسلام آباد پولیس نے جوڈیشل کمپلیکس اور عدالتی عملے کی سیکیورٹی کے دوران اسلام آباد پولیس کے زخمی افسران و اہلکاروں کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مظاہرین نے باقاعدہ منصوبے سے دانستہ طور پر جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کیا۔ہنگامہ آرائی میں ملوث 369 افراد گرفتار کیے گئے ہیں۔اسلام آباد پولیس کے بیان کے مطابق پولیس کے خلاف ایک منصوبے کے تحت بے بنیاد پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے۔ مقدمات عدالت میں زیر سماعت اور زیر تفتیش ہیں جنھیں میرٹ پر تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔