جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کا لاہور اور قصور میں مفٹ آٹا سنٹر کا دورہ شہریوں کو آٹے کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی: شہباز شریف

لاہور(پی پی آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ شہریوں کو آٹے کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور کے علاقے برکی میں قائم آٹا سنٹر کا دورہ کیا اور عوام سے ان کے مسائل دریافت کئے، وزیراعظم نے آٹا مرکز پر آئی خواتین اور بچوں سے بات چیت کی جبکہ شہریوں میں آٹے کے تھیلے بھی تقسیم کئے۔وزیراعظم نے قصور میں قائم مفت آٹا سنٹر کا بھی دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے عوام کو درپیش مسائل کے فوری حل کی ہدایت کی اور کہا کہ شہریوں کو آٹے کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔اس موقع پر چیف سیکرٹری پنجاب، کمشنر لاہور اور دیگر متعلقہ افراد بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔