سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مینار پاکستان جلسہ میں پودوں اور دیگر تنصیبات کو نقصان، تحریک انصاف پر جرمانہ

لاہور(پی پی آئی)صوبہ پنجاب کی پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی نے مینار پاکستان پر پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کے بعد، پودوں اور دیگر تنصیبات کو نقصان پہنچنے پر پارٹی کو جرمانہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی نے مینار پاکستان جلسے پر پاکستان تحریک انصاف کو جرمانہ کردیا، پی ایچ اے نے تحریک انصاف لاہور کے صدر کو مراسلہ ارسال کردیا۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف نے مینار پاکستان جلسے میں کروڑوں کا نقصان کیا، گریٹر اقبال پارک کو 2 کروڑ 90 لاکھ روپے سے زائد کا نقصان پہنچایا گیا۔پی ایچ اے کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے مارچ 2022 میں ہونے والے جلسے کے نقصان کے 42 لاکھ روپے بھی تاحال ادا نہیں کیے۔پی ایچ اے کی جانب سے نراسلے میں کہا گیا کہ تحریک انصاف اس حالیہ نقصان کا ازالہ کرے۔