اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

قومی اسمبلی کے 3 حلقوں پر 30 اپریل کو ضمنی الیکشن معطل عدالت نے ضمنی انتخابات کو روک کر فریقین سے جواب طلب کرلیا

پشاور(پی پی آ ئی)پشاور ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی کے تین حلقوں پر تیس اپریل کو ضمنی انتخابات کو روک دیا۔پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس عتیق شاہ نے قومی اسمبلی کے3 حلقوں پر30 اپریل کو ضمنی انتخابات کیخلاف کیس کی سماعت کی۔عدالت نے تینوں حلقوں میں ضمنی انتخابات کا شیڈول معطل کرکے فریقین کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے جن حلقوں میں ضمنی انتخابات کا شیڈول معطل کیا ان میں این اے 22 مردان، چار سدہ کا حلقہ این اے 24 اور این اے31 پشاور شامل ہیں۔الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی اسمبلی کے ان تین حلقوں میں 30 اپریل کو ضمنی انتخابات شیڈول جاری کیا تھا۔درخواست گزار وکیل نے عدالت میں مؤقف اپنایا کہ اسمبلی کی مدت ختم ہونے کے 120 دن کے اندر ضمنی الیکشن نہیں ہوسکتے، موجودہ قومی اسمبلی کی آئینی مدت 13 اگست کو مکمل ہوگی۔وکیل الیکشن کمیشن نے عدالت کو بتایا کہ ہم الیکشن چاہتے ہیں لیکن جنرل الیکشن کے لئے سیکیورٹی اور فنانس کا مسئلہ ہے۔جسٹس اشتیاق ابراہیم نے ریمارکس دیے کہ الیکشن کمیشن ضمنی انتخابات میں کیوں اتنی دلچپسی لے رہا ہے، الیکشن کمیشن ضمنی انتخابات کرانا چاہتا ہے لیکن جنرل الیکشن نہیں۔عدالت عالیہ نے دلائل سننے کے بعد 30 اپریل کے ضمنی انتخابات کو روک کر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔