اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کراچی چڑیا گھر کی ہتھنی کے طبی معائنہ کرنے کیلئے عالمی ماہرین کی ٹیم کی آمد

کراچی (پی پی آئی)عالمی ماہرین کی فور پاز کی ٹیم ہتھنی کا معائنہ کرنے کیلئے پاکستان چڑیا گھر پہنچ گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق عالمی ماہرین کی ٹیم ایڈمنسٹریٹر کراچی سیف الرحمان اور کراچی چڑیا گھر انتظامیہ کا اجلاس ہوا، عالمی ماہرین کی سات رکنی ٹیم نے ہتھنی نور جہاں کے علاج کے حوالے سے ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سید سیف الرحمن سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ ہتھنی کے طبی معائنہ اور علاج کے دوران ٹیم کو سہولتیں مہیا کی جارہی ہیں، ٹیم ہتھنی کی صحت سے متعلق مکمل جائزہ لے گی اور علاج کرے گی۔ڈاکٹر سید سیف الرحمن کا کہنا تھا کہ عالمی ماہرین نے انتظامات پر اپنے بھرپور اطمینان کا اظہار کیا ہے، ہتھنی کے علاج کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑے گے، علاج کے لئے تمام ادویات، ایکسرے اور دیگر تمام چیزیں فراہم کی گئی ہیں۔ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے مزید کہا کہ ہتھنی کے انکلوڑر میں عالمی ماہرین کی ٹیم کو پر سکون ماحول فراہم کیا گیا ہے تاکہ وہ بھرپور طریقے سے ہتھنی کا علاج کرسکیں۔