نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے بحرینی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو کی، علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال

کراچی پورٹ ٹرسٹ نے کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کیا

پنجاب بھر میں بشمول لاہور گرجا گھروں میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی

ماری پور روڈ پر پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

سی ڈی اے نے اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس کے لئے نیا اقداماتی منصوبہ پیش کیا

پی سی ایم ای اے کا بین الاقوامی ہینڈلوم قالین نمائش کے لئے فنڈنگ ​​میں تاخیر پر اظہار تشویش

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

گورنر سندھ کا کراچی میں سیف سٹی منصوبہ جلد مکمل کرنے پر زور

کراچی(پی پی آ ئی) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کراچی میں سیف سٹی منصوبہ جلد مکمل کرنے پر زور دیا ہے۔کراچی میں گورنر سندھ سحری کرنے سمن آباد فوڈ سٹریٹ پہنچے جہاں انہوں نے سحری عوام کے ساتھ کی اور لوگوں میں گھل مل گئے۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ لوگ پورے کراچی میں اب مجھے دعوت دیتے ہیں، گھر میں بیٹھ کر مسائل کو حل نہیں کیا جا سکتا، لوگ ووٹ لے کر اقتدار تو لے لیتے ہیں لیکن کام کوئی نہیں کرتا، اس شہر کے کاروبار پر خاص توجہ دینا ہے، جس نے بڑے دعوے اور وعدے کیے وہ ملک کا وزیراعظم بنا، ایک کروڑ نوکری کا وعدہ کیا لیکن عمل نہیں کرسکا۔گورنر سندھ نے کہا کہ گیس لوڈشیڈنگ سحر و افطار میں بند کی جائے، ایم ڈی سوئی گیس سے میری بات چیت ہوچکی ہے، ایک دن بعد ملاقات میں حتمی اقدامات کریں گے۔کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ 34 قتل کے بعد ایس ایچ او نہیں بلکہ پولیس چیف بدل جانا چاہیے، صوبے کا آئی جی یہ کہے کہ 5000 اہلکاروں کی کمی ہے، سکیورٹی کیمرہ نہیں ہیں تو میں بھی خاموش ہوجاتا ہوں، یہ حکومت کے کام ہیں۔