سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مسجداقصیٰ میں اسرائیلی درندگی کااقوام متحدہ نوٹس لے:طفیل احمد خان

کراچی(پی پی آئی) یوم فاروق اعظم کمیٹی پاکستان نے اسرائیلی فورسزکے مسجداقصیٰ پردھاوے راکٹ حملہ کرکے کئی فلسطینیوں کو زخمی اوربڑی تعداد میں گرفتاریوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ صہیونی اہلکاروں کا مسجد میں گھس کرنمازیوں پرتشدد اورخواتین وبچوں کو بربریت کانشانہ بناناحقوق انسانی کی شدید پامالی اورظلم وستم کی انتہا ہے،اقوام عالم اورانسانی حقوق کے ادارے اسرائلی درندگی کا نوٹس لیں۔پی پی آئی کے مطابقکمیٹی کے سربراہ عطاالرحمٰن خان اورطفیل احمد خان نے کہاکہ مسجد اقصی کا تقدس پامال کرتے ہوئے قابض فوج کے اس پر مسلسل حملے، عبادت کرنے والوں پر تشدد دراصل خطے میں امن امان کی حالت زار کو مزید بگاڑنے اور مسلمانوں کیخلاف مظالم کو طول دینے کی سازشوں کا حصہ ہیں،اسلئے ضرورت اس امر کی ہے کہ عرب دنیا سمیت تمام عالم اسلام دوٹوک موقف اپنائے، اسرائیل کے ساتھ تمام تجارتی اور سفارتی تعلقات منقطع کر کے فلسطینی عوام،مسجد اقصیٰ کی حفاظت کیلئے بھرپور فوجی،سفارتی،اخلاقی مدد کا اعادہ کیا جائے۔