شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کاٹی نے تھیلیسیمیا فری پاکستان مہم کا آغاز کردیا

کراچی (پی پی آئی) کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری نے تھیلیسیمیا فری پاکستان مہم شرو ع کی ہے تا کہ پاکستان سے تھیلیسیمیا جیسے موذی مرض کا مکمل خاتمہ کیا جاسکے۔ مہم میں خون کے عطیات جمع کرنے کے ساتھ ساتھ آگاہی بھی دی جائے گی۔پی پی آئی کے مطابقکاٹی کے صدر فراز الرحمان نے ان خیالات کا اظہارصدیق شیخ اور کاشف اقبال سے ملاقات میں کیا۔ اس موقع پر زبیر چھایا، نگہت اعوان،مسلم محمدی و دیگر بھی موجود تھے۔ صدر کاٹی نے کہا کہ صرف ایک بروقت ٹیسٹ سے آنے والی نسل کو تھیلیسیمیا سے بچایا جا سکتا ہے، لوگوں میں یہی آگاہی پیدا کرنا چاہتے ہیں کہ شادی سے پہلے ایک ٹیسٹ کروانے سے نہ صرف نئی نسل کو صحت مند اور پاکستان کو تھیلیسیمیا سے پاک بنانے کا خواب پورا کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت 10 لاکھ کے قریب تھیلیسیمیا کے مریض ہیں جن کی زندگی کا دارومدار خون کی دستیابی پر ہے۔ صدر کاٹی نے کہا کہ کورنگی کے علاقے میں بھی تھیلیسیمیا کی اسکریننگ کی جائیگی۔