سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

خصوصی رمضان پیکج، پنجاب کے 9 شہروں میں مفت آٹے کی تقسیم کے اعدادوشمار جاری

لاہور(پی پی آئی) وزیراعظم شہباز شریف کے خصوصی رمضان پیکج کے تحت 9 شہروں میں مفت آٹے کی تقسیم کے اب تک کے اعدادوشمار جاری کر دیے گئے۔جاری اعدادوشمار کے مطابق پنجاب کے 9 شہروں میں اب تک 3 کروڑ 67 لاکھ 38 ہزار 758 مفت آٹے کے تھیلے تقسیم ہو چکے ہیں، ان 9 شہروں میں لاہور، راولپنڈی، گوجرانولہ، بہاولپور، سرگودھا، ملتان، فیصل آباد، ڈیرہ غازی خان اور ساہیوال شامل ہیں۔9 شہروں میں آٹے کی تقسیم میں لاہور سب سے آگے کمشنر لاہور علی رندھاوا کی نگرانی میں اب تک 55 لاکھ 69 ہزار 996 مفت آٹے کے تھیلے تقسیم ہو چکے ہیں، دوسرے نمبر پر بہاولپور میں 48 لاکھ 59 ہزار 825 اور تیسرے نمبر پر ملتان میں 48 لاکھ 50 ہزار 571 تھیلے تقسیم ہوئے ہیں۔ڈیرہ غازی خان میں 48 لاکھ 48 ہزار 637 اور فیصل آباد میں 44 لاکھ 3 ہزار 182 مفت آٹے کے تھیلے تقسیم ہو چکے ہیں جبکہ سرگودھا میں 36 لاکھ 4 ہزار 286 اور گوجرانوالہ میں 36 لاکھ 3 ہزار 644 مفت آٹے کے تھیلے تقسیم ہوئے۔ساہیوال میں 26 لاکھ 90 ہزار 58 اور راولپنڈی میں 23 لاکھ 8 ہزار 559 آٹے کے مفت تھیلے تقسیم ہو چکے ہیں۔