عدالتی اصلاحات بل، حکمران اتحاد نے سپریم کورٹ کے 8 رکنی بنچ کو مسترد کردیا

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) حکومت میں شامل جماعتوں نے سپریم کورٹ پروسیر بل پر عدالت عظمیٰ کے 8 رکنی بنچ کے قیام کو مسترد کردیا۔مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حکمران جماعتوں نے سپریم کورٹ پروسیجر اینڈ پریکٹس بل پرمتنازع بنچ تشکیل دینے کا اقدام مسترد کرتی ہیں۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس نوعیت کا اقدام پاکستان اور عدالت کی تاریخ میں اس سے قبل پہلے کبھی دیکھنے میں نہیں آیا، یہ ملک کی اعلیٰ ترین عدالت کی ساکھ ختم کرنے، انصاف کے آئینی عمل کو بے معنی کرنے کے مترادف ہے۔مشترکہ اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کی تقسیم سے حکومت میں شامل جماعتوں کے موقف کی پھر تائید ہوئی، بلوچستان اورخیبرپختونخوا سیکوئی جج بنچ میں شامل نہ کرنا بھی افسوسناک ہے، حکمران جماعتیں اس اقدام کو پارلیمان اور اس کے اختیار پر شب خون قرار دیتی ہیں، اس اقدام کی بھرپور مزاحمت کی جائے گی۔

Next Post

عمران خان کی زیر صدارت پارٹی کا اجلاس، وزیراعظم آزاد کشمیر کے انتخاب پر مشاورت

Thu Apr 13 , 2023
لاہور(پی پی آ ئی) پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی نے چیئرمین عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کر دیا۔سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی نااہلی کے معاملے پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت زمان پارک لاہور میں رات گئے […]