مقدمات اور اغوا جیسی حرکتیں عوام کو عمران سے دور کرنے کیلئے ہیں، سینیٹر اعجاز چوہدری

لاہور(پی پی آئی)تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سینیٹر اعجاز چوہدری نے کہا ہیکہ تحریک انصاف کے کارکن افتخار گھمن کو ایف آئی اے نے حراست میں لیا ہے۔ اسطرح علی امین گنڈاپور جن کی ضمانتیں ہو چکی ہیں انہیں مختلف عدالتوں میں پیش کیا جا رہا ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف پر 144 مقدمات درج ہو چکے ہیں۔ ہزاروں کارکنوں پر مقدمات درج ہو چکے اور سینکڑوں کارکن اب بھی جیلوں میں ہیں۔ یہ تمام حرکتیں عوام کو عمران خان سے دور کرنے کیلئے ہیں۔ تمام فسطائیت کے باوجود لوگوں کی عمران خان سے محبت بڑھ رہی ہے۔پی پی آئی کے مطابق وہ میڈیا نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے۔لاہور پریس کلب کے باہر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی رہنما اکمل خان باری نے کہا کہ پاکستان کا آئین ہی اس ملک کو یکجا کرسکتا ہے۔ سپریم کورٹ 90 روز میں انتخابات کا کہہ چکی ہے۔ اگر آزاد ریاست جموں و کشمیر کے وزیراعظم کو ایک جملے پر نااہل قرار دیا جا سکتا ہے تو وفاقی حکومت پر توہین عدالت کیوں نہیں لگ سکتی؟ اس حکومت کی نہ کوئی قانونی حیثیت ہے اور ہی آئینی حیثیت ہے۔ مہنگائی نے عام آدمی کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔

Next Post

عرب امارات میں میں مقیم سینکڑوں پاکستانی عید منانے وطن آئیں گے

Fri Apr 14 , 2023
دبئی (پی پی آئی) عرب امارات میں میں مقیم سینکڑوں پاکستانی عید منانے وطن آئیں گے۔متحدہ عرب امارات میں عید الفطر کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیاہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امارات کے ماہرین فلکیات کا کہنا ہیکہ مملکت میں عید الفطر 21 اپریل کو ہوگی، شوال کے چاند کی […]