جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سجل منکسرالمزاج اور ایک پیارے دل کی مالک ہیں: قد سیہ علی

کراچی(پی پی آئی) پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ قدسیہ علی نے ساتھی اداکارہ سجل علی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بہت عاجزانہ طبیعت رکھتی ہیں اور ایک پیارے دل کی مالک ہیں۔ حال ہی میں قدسیہ علی نیایک انٹرویو دیا جہاں انہوں نے نامور اداکارہ سجل علی کے ساتھ اپنی دوستی کے حوالے سے بات کی۔ پی پی آئی کے مطابق اداکارہ کا کہنا تھا کہ سجل علی بہت عاجز اور شائستہ ہیں، جب میں کسی مسئلہ کا شکار ہوتی ہوں تو ان سے رابطہ کرتی ہوں، وہ میری صحیح رہنمائی کرتی ہیں اور مجھے بتاتی ہے کہ مجھے کیا کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ سجل سے دوستی میری خوش قسمتی ہے، میں اتنی خوش قسمت ہوں کہ مجھے ایسے لوگوں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا ہے جو کہ آپ کو بتاتے ہیں کہ آپ نے آگے کیسے چلنا ہے۔انکا مزید کہا تھا کہ بہت سارے لوگ ہیں جو آپ سے بات بھی نہیں کرنا چاہتے لیکن سجل علی ایسی نہیں ہیں۔