پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کا اعلان کر دیا

کراچی(پی پی آ ئی)پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں گندم سپلائی بند کر دی ہے۔چیئرمین سندھ زون چوہدری عامرعبداللہ نے خصوصی گفتگو میں کہا کہ سندھ حکومت نے پروکیو رمنٹ مہم کو چلانے کیلئے کراچی میں گندم سپلائی بند کردی ہے۔پابندی تو بارڈر پر ہونی چاہئے تاکہ گندم پنجاب یا کوئٹہ نہ جائے،انہوں نے کہاکہ حکومت کی نااہلی کے باعث آٹا ایک سو دس روپے کے بجائے ایک سو پچاس روپے فی کلو میں مل رہا ہے۔

Next Post

مظلوم لوگ ہی مستقبل قریب میں دنیا کے حکمران ہوں گے: ایرانی قونصل جنرل

Fri Apr 14 , 2023
کراچی(پی پی آئی) پاکستان میں ایران کے قونصل جنرل حسن نوریان نے کہا ہے کہ مظلوم لوگ ہی مستقبل قریب میں دنیا کے حکمران ہوں گے۔کراچی میں ایرانی قونصل خانے میں یوم القدس کی مناسبت سے ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حسن نوریان نے کہا کہ ایران اور […]