ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سستے تیل کیلئے روس کیساتھ کمرشل ڈیل جلد فائنل ہو جائے گی: مصدق ملک

اسلام آباد(پی پی آئی) وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ سستے تیل کیلئے روس کیساتھ کمرشل ڈیل آخری مراحل میں ہے، جلد فائنل ہو جائے گی۔نجی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا ہے کہ روس کے ساتھ تمام معاملات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، جلد ہی ہم اپنا پہلا آرڈر دیں گے، کوشش کرینگے جلد سے جلد پہلا جہاز پہنچ جائے، آرڈر کے بعد ہی حتمی تاریخ دیں گے۔انہوں نے کہا کہ روس کے ساتھ ٹرانسپورٹیشن اور انشورنس کے تمام معاملات طے ہو چکے ہیں، تفصیلات ابھی سامنے نہیں لاسکتے، پہلے ایک ہی بڑا کارگو آئے گا، مختلف قسم کے خام تیل کو مکس کیا جاتا ہے، ہماری کوشش ہوتی ہے کہ فرنس آئل کم، ڈیزل اور پٹرول زیادہ پیدا ہوں۔مصدق ملک کا مزید کہنا تھا کہ عالمی مارکیٹ کے حساب سے ہمیں رعایتی نرخوں پر خام تیل ملے گا، ایک لاکھ بیرل خام تیل درآمد کرنے کا ٹارگٹ ہے، کمرشل ڈیل آخری مراحل میں ہے، جلد فائنل ہو جائے گی۔