پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، کالعدم تنظیموں کے 4 انتہائی مطلوب دہشتگردگرفتار

لاہور (پی پی آ ئی) کاؤنٹرٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے پنجاب میں دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر خفیہ آپریشن میں کالعدم تنظیموں کے چار انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار کرلیے ہیں۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاع سے گرفتار دہشت گردوں میں ایاز خان، یاسین، سلیم اور اسد شامل ہیں جن کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی اور القاعدہ سے ہے۔حکام کاکہنا ہے کہ دہشت گردوں کی گرفتاری ملتان، راولپنڈی اور سرگودھا سے عمل میں لائی گئی، دہشتگردوں کے قبضے سے بارودی مواد، اسلحہ اور خودکش جیکٹ بنانے کا سامان بھی برآمد ہوا ہے۔ دہشت گردوں کی نشاندہی 26 مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کے دوران ہوئی، دہشتگردوں کیخلاف مقدمات درج کرکے ان سے تفتیش جاری ہے۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق رواں ہفتے سی ٹی ڈی نے 419 کومبنگ آپریشنز کیے، ان کومبنگ آپریشنز کے دوران 94 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔حکام کا کہناہے کہ ریاست دشمن عناصر کو سلاخوں کے پیچھے پہنچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔