پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مقبوضہ کشمیر میں امرناتھ یاترا یکم جولائی سے شروع ہوگی

سری نگر(پی پی آ ئی)بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ہندوں کی سالانہ امرناتھ یاترا رواں برس یکم جولائی سے شروع ہوگی۔کشمیر میڈیا کے مطابق امرناتھ یاترا 62 دنوں تک جاری رہے گی، 31 اگست کو ختم ہوگی۔یاترا کے لیے آن لائن اور آف لائن طریقوں سے رجسٹریشن 17 اپریل سے شروع ہوگی۔یاترا ضلع اسلام آباد میں پہلگام ٹریک اور ضلع گاندربل کے بالٹل راستے سے بیک وقت شروع ہوگی۔یاد رہے کہ قابض بھارتی انتظامیہ نے گزشتہ روز جمعتہ الوداع پرسرینگر کی تاریخی جامع مسجد میں تالے لگا کرکشمیری مسلمانوں کو یہاں نماز جمعہ نہیں پڑھنے دی۔ انتظامیہ مسلمانوں کو دینی اجتماعات کی اجازت نہیں دے رہی،مقبوضہ علاقے میں محرم الحرام کے بڑے جلوسوں پر بھی ایک طویل عرصے سے پابندی عائد ہے جبکہ اس کے برعکس مودی کی فسطائی حکومت امرناتھ کو کامیاب بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لاتی ہے۔