ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 20مثبت کیسز رپورٹ

اسلام آباد (پی پی آ ئی) ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وا ئرس کے مزید 20مثبت کیسز رپورٹ ہو گئے،، قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ)کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3ہزار371کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 20افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.59فیصد ریکارڈ کیا گیاہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے ایک مریض جاں بحق ہوا،جبکہ 15مریضوں کی حالت تشویشناک بتا ئی گئی ہے۔

Next Post

دبئی میں 5 منزلہ رہائشی عمارت میں آتشزگی3 پاکستانیوں سمیت 16 افراد جاں بحق،متعددزخمی

Sun Apr 16 , 2023
دبئی (پی پی آ ئی)دبئی میں ایک رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 16 افراد جاں بحق اورمتعدد زخمی ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطا بق دبئی کے گنجان آباد علاقے الرس میں رہائشی5 منزلہ عمارت میں ہولناک آتشزدگی کے نتیجے میں جھلس کر3 پاکستانیوں سمیت16 افراد جاں بحق 9 اور […]