شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مقبوضہ کشمیرمیں مودی حکومت کی فوجی حکمت عملی عالمی برادری کیلئے ایک چیلنج ہے: سیاسی ماہرین

سری نگر(پی پی آ ئی) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں، کریک ڈاؤن اور چھاپے روز کا معمول بن چکے ہیں۔کشمیرمیڈیاکے مطابق سیاسی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے سرینگر میں اپنے انٹرویوز اور بیانات میں کہا کہ بھارتی فوجی کشمیریوں کو قتل اور خوفزدہ کرنے کے لئے محاصرے اورتلاشی کی کارروائیوں کا استعمال کرتے ہیں اور مقبوضہ علاقے میں تلاشی کی کارروائیوں کے دوران بچوں اور خواتین کو بھی نہیں بخشتے۔ سیاسی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے افسوس کا اظہار کیا کہ بھارتی فوجی مقبوضہ جموں وکشمیرمیں محاصرے اورتلاشی کی پرتشددکارروائیوں کے دوران رہائشی مکانات کو مسلسل تباہ کررہے ہیں، مودی حکومت نے مقبوضہ علاقے میں لوگوں پر ظلم و بربریت کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں 5 اگست 2019سے جب مودی کی زیر قیادت فسطائی بھارتی حکومت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کردی، اب تک 750 کشمیری شہید، 2354زخمی اور 1104ڈھانچے تباہ ہو چکے ہیں اور حریت رہنماؤں، کارکنوں اور نوجوانوں کو گرفتار کرنے کے علاوہ علاقے کوفوجی محاصرے میں لیاگیا۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیرکے لوگ تمام ترمشکلات کے باوجود جدوجہد آزادی کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں۔ سیاسی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں مودی حکومت کی فوجی حکمت عملی عالمی برادری کے لیے ایک چیلنج ہے اور محصور کشمیریوں کو بھارت کے ظالمانہ قبضے سے نجات دلانے کے لئے دنیا کو اب جاگ جاناچاہیے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کا فرض ہے کہ وہ بھارتی غلامی کے طوق کو توڑنے میں کشمیریوں کی مدد کرے۔