ادیب، دانشور اور صحافی عافیہ کی رہائی کیلیے کردار ادا کریں:گلوبل عافیہ موومنٹ

پاکستانی خواتین کو باعزت روزگار اور تحفظ فراہم کیا جائے:پاسبان

بلدیاتی نظام میں ترامیم لا کر ے بلدیاتی نظام کو مفلوج کیا گیا: مئیر تحصیل ایبٹ آباد

نوشہرو فیروز میں گھریلو ناچاقی پر خاتون نے بچے سمیت دریا سندھ میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی

عزاداروں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں میئر مئیر میر پور خاص کے دورے

غیر ملکی کرنسی کی شرحوں میں معمولی کمی ، ڈالر انٹربینک ریٹ 278.42 روپے پر بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف غیر شرعی نکاح کیس میں اہم پیشرفت

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) عمران خان اوربشریٰ بی بی کیخلاف غیر شرعی نکاح کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ درخواست گزار نے تیسرے گواہ کا بیان عدالت میں قلم بند کرانے کی تیاری مکمل کر لی۔عمران خان بشری بی بی کے غیرشرعی نکاح کیس میں سابقہ قریبی ساتھی عون چوہدری گواہ کے طورپر پیش ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عون چوہدری کی بطورگواہ عدالت میں بیان قلم بند کرانے کے لیے درخواست تیار کر لی گئی۔عون چوہدری اپنا بیان کل یا اپنی دستیابی پرعدالت میں قلم بند کرائیں گے،ان کا بیان درخواست گزارکے وکیل رضوان عباسی قلم بند کرائیں گے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ سینئر سول جج نصر مِن اللّٰہ بلوچ کی عدالت میں عون چوہدری پیش ہوں گے۔
سینئر سول جج نصر مِن اللّٰہ بلوچ کی عدالت میں عون چوہدری پیش ہوں گے۔خیال رہے کہ عون چوہدری عمران خان اوربشریٰ بی بی کے نکاح کے گواہوں میں شامل تھے۔عمران اوربشریٰ کے نکاح خواں مفتی سعید نے گزشتہ سماعت پربیان قلمبند کرایا تھا۔