برلن: جرمن فٹبال لیگ میں بائرن میونخ کی ٹیم نے فرینکفرٹ کو پانچ صفر سے زیر کر کے اپنی ٹاپ پوزیشن مستحکم بنا لی۔ فٹبال لیگ کے میچ میں دلچسپ مقابلہ ہوا۔ کھیل کے بارہویں منٹ میں میزبان ٹیم کے مڈفیلڈرماریو گوئیٹزنے گول کر کے ٹیم کو ایک صفر کی برتری دلائی۔ 44ویں منٹ میں ایک اور گول نے ٹیم کی برتری دو صفر کی۔ دوسرے ہاف میں بھی میزبان ٹیم کے کھلاڑیوں نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور مزید تین گول اسکور کر کے مہمان فرینکفرٹ کو پانچ صفر سے ٹھکانے لگایا۔ اس شاندار فتح کے بعد لیگ میں نا قابل شکست ٹیم بائرن میونخ کی 53 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر برقرار ہے۔