اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مفت آٹا پیکیج ملکی تاریخ کا سب سے بڑا سکینڈل ثابت ہو گا: پرویز الٰہی کا دعویٰ

لاہور(پی پی آ ئی) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پر ویز الٰہی نے کہا ہے کہ مفت آٹا فراہمی پیکیج ملکی تاریخ کا سب سے بڑا سکینڈل ثابت ہو گا۔سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ نگران دور میں گندم، آٹا، چینی اور کھاد کی سمگلنگ بڑھ گئی ہے، غیر منتخب نمائندے عوامی فلاحی منصوبوں کے التواکا باعث بن رہے ہیں، شہباز شریف توہین عدالت کے مرتکب ہو چکے، اب فیصلے کا انتظار ہے، عمران خان کے 4 سالہ دور میں ملک ترقی کی راہ پر گامز ن ہوا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اندرون و بیرون ملک سبز جھنڈے کے تقدس میں اضافہ کیا، انہوں نے عالمی سطح پر کشمیر سمیت مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کو دنیا کے سامنے اجاگر کیا، ترقی کا سفر جہاں سے رکا تھا انشاء اللہ وہیں سے دوبارہ شروع کریں گے۔ الیکشن کمیشن، سٹیٹ بینک اور پارلیمنٹ سمیع اللہ سے کلیم اللہ کا کھیل کھیل رہے ہیں، سپریم کورٹ کے حکم پر الیکشن کمیشن کو مختص رقم دینا ہو گی، جمہوریت کے استحکام اور تحفظ کیلئے سب کو آئین اور قانون پر عمل کرنا ہو گا، مفت آٹا فراہمی ملکی تاریخ کا سب سے بڑا سکینڈل ثابت ہو گا۔تحریک انصاف کے صدرچوہدری پر ویز الٰہی سے سابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین، برگیڈیئر اعجاز شاہ، سابق وزرا چودھری ظہیر الدین، باؤ رضوان، لیاقت علی بھدر، سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر زین بھٹی، بیرسٹر ارحم طارق بٹ، بیرسٹر عزیز، بیرسٹر حمزہ، سلمان خان اور فرخ ایڈوکیٹ نے ملاقات کی، اس دوران سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔