اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وزیراعظم سمیت ذمہ داروں کو 5،5 سال کے لیے نااہل کیا جائے، اعتزاز احسن

اسلام آباد (پی پی آئی)پیپلز پارٹی کے رہنما اور معروف قانون دان اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ میں کوئی جنگ نہیں کرنا چاہے گا، سپریم کورٹ، وزیر اعظم، وزیر قانون، وزیر داخلہ اور الیکشن کمشنر کو بلائے۔عدالت پوچھے کہ سپریم کورٹ کی حکم عدولی پر کیوں نہ آپ کو سزا ہو؟ ان کا کہناتھا کہ اگر ان کو سزا ہوجاتی ہے تو پانچ سال کے لیے نااہل ہوجائیں گے۔پی پی آئی کے مطابق سینئر قانون دان کا کہنا تھا کہ آئین میں لکھا ہے 90 روز میں الیکشن ہوں، سپریم کورٹ نے آئین اور قانون پر عمل کرنا ہے،الیکشن نہ ہوئے تو وزیراعظم، وزیر قانون اور رانا ثنااللہ ذمہ دار ہوں گے۔رانا ثنا اللہ کہتے ہیں ہم 14 مئی کو الیکشن نہیں ہونے دیں گے، ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ وزیراعظم،رانا ثنااللہ،اعظم نذیر تارڑ اور الیکشن کمشنر کو طلب اور ان کے بیانات کی وضاحت مانگے۔اگر یہ مان لیں کہ ہم نے عدالتی حکم کی توہین کی ہے تو پھر ان کو سزا دی جائے،اعتزاز احسن کاکہنا تھاکہ وزیراعظم سمیت ذمہ داروں کو 5،5 سال کے لیے نااہل کیا جائے۔