خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اب الیکشن ہوں گے یا توہین عدالت کا فیصلہ آئے گا

را ولپنڈی(پی پی آ ئی) عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ملک میں اب انتخابات ہوں گے یا توہین عدالت کا فیصلہ آئے گا، پوری قوم کی نظریں سپریم کورٹ پر لگی ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں سابق ویزر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ کل حکومتی اتحادیوں کی میٹنگ ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھی، پی ڈی ایم میں واضح پھوٹ پڑ چکی ہے، پی پی پی، ایم کیو ایم اوربی اے پی اپنے فیصلے پر پچھتا رہی ہیں، اکثریتی پارٹیاں عوام کے دلوں سے اتر گئی ہیں۔انہوں نے کہا عدالت کی حکم عدولی ہوچکی ہے، اب الیکشن ہوں گے یا توہین عدالت کا فیصلہ آئے گا، ایک دو روز میں سزا کی سمت کا تعین ہوجائے گا، پوری قوم کی نظریں سپریم کورٹ پر لگی ہوئی ہیں، بالآخرعدلیہ کو آئینی فیصلوں کا احترام کروانا ہے اور ان کو یہ کام بخوبی آتا ہے، الیکشن نہیں کرانے تو نگران حکومت نے گھر جانا ہے ترقیاں تبادلے نہیں کرنے۔ شیخ رشید نے کہا قومی اسمبلی تحلیل ہوگی تو پھر ہی ایک دن میں الیکشن ہوں گے، حکومت تاریخ دے کس دن اسمبلی تحلیل کرنی اور جنرل الیکشن کروانے ہیں، حکومت اقتدار بچانے کے چکر میں عوام اور دنیا دونوں سے تنہا اور دور ہوگئی ہے۔ حکومت کوعوام میں اپنی مقبولیت کا اندازہ ہے اس لییعدلیہ کوآنکھیں دکھارہی ہے، ایک سال گزر گیا آئی ایم ایف سے معاہدہ مکمل نہیں ہوسکا، سماجی،سیاسی،اقتصادی اور عدالتی بحران اپنے فائنل راؤنڈ پر ہے، عوام غربت اور مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں۔