شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سندھ ہائیکورٹ، نیب کی آغا سراج درانی کی درخواست ضمانت مسترد کرنے کی استدعا

کراچی(پی پی آ ئی) قومی احتساب بیورو (نیب) نے سندھ ہائی کورٹ سے سپیکرسندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی درخواست ضمانت مسترد کرنے کی استدعا کردی۔سندھ ہائیکورٹ میں آمدن سیزائداثاثے بنانے کے خلاف سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی درخواست ضمانت پرسماعت ہوئی، نیب اور آئی جی جیل خانہ جات قاضی نذیر نے جواب عدالت میں جمع کرادیا۔نیب کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ ملزم بااثر ہے، ریفرنس کے گواہوں پر اثر انداز ہوسکتا ہے، ملزم سراج درانی کی درخواست ضمانت مسترد کی جائے۔نیب کے مطابق آغاسراج درانی و دیگر کے خلاف دائر ریفرنس میں رقم 500 ملین سے زائد کی ہے، آغا سراج درانی نے فیملی ممبرز، ملازمین اور فرنٹ مینز کے ذریعے آمدن سے زائد اثاثے بنائے۔دوران سماعت آغا سراج درانی کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ سراج درانی ایک سال سے جیل میں ہیں، ضمانت منظورکی جائے، عدالت نے کہا کہ سراج درانی کب سے جیل میں ہیں، تفصیلات پیش کی جائیں۔سنٹرل جیل کراچی نے سراج درانی سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کیلئے مہلت طلب کرلی، عدالت نے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے آئندہ سماعت4 مئی تک ملتوی کردی۔محکمہ داخلہ سندھ نے سراج درانی کے گھرکوسب جیل قراردے رکھا ہے۔