خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران خان کی نااہلی کیخلاف پٹیشن واپس لینے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ ریفرنس میں نااہلی سے متعلق کیس میں پی ٹی آئی چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان کی پٹیشن واپس لینے کی متفرق درخواست پر حتمی دلائل کیلئے سماعت 5 مئی کیلئے مقرر کرلی گئی۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی الیکشن کمیشن نااہلی فیصلے کیخلاف پٹیشن واپس لینے کی متفرق درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت عالیہ نے حتمی دلائل کے لئے 5 مئی کی تاریخ مقرر کردی۔خیال رہے کہ عمران خان نے لاہور ہائیکورٹ میں کیس زیر التوا ہونے پر واپس لینے کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔دوسری جانب عدالت نے میانوالی میں ضمنی الیکشن روکنے کے حکم امتناع میں توسیع کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 5 مئی تک ملتوی کردی۔