عالمی و ملکی گولڈ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ ، سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان آرمی ٹیم کو بین الاقوامی پیس اسٹیکنگ کی فتح پر گورنر سندھ کی مبارک باد

بجٹ 2026-27 مایوس کن، کمرشل امپورٹرز کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا گیا، پی سی ڈی ایم اے

گورنر ہاو س میں عالمی یومِ ماحولیات شجرکاری مہم کا آغاز ،ہر شہری کم از کم ایک پودا لگائے:گورنر سندھ کی اپیل

ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی پرشدید پانی کی شدید قلت کیخلاف کسانوں کا احتجاج

کراچی بھینس کالونی میں مردہ جانوروں کی ہڈیوں اور چربی سے غیر معیاری تیل تیار کرنے والی غیر قانونی فیکٹری سربہ مہر

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

گورنر سندھ کا صوبے بھر میں 20 لاکھ لوگوں کو 6 مہینے تک مفت راشن دینے کا اعلان

کراچی(پی پی آ ئی) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے صوبے بھر میں 20 لاکھ لوگوں کو 6 مہینے تک مفت راشن دینے کا اعلان کر دیا۔کراچی میں گورنر سندھ نے فیڈرل بی ایریا میں سحری کی۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ طاقتور پاکستان کے نام سے پورے صوبے میں 20 لاکھ لوگوں کو 6 مہینے تک مفت راشن دیں گے، اگر کسی کو 6 مہینے سے زیادہ راشن چاہیے تو پھر اس سے راشن کی آدھی قیمت وصول کریں گے۔بعد ازاں گورنر سندھ نے لیاری میں بروہی چوک کا دورہ کیا اور عوام سے ملاقات کی، اس موقع پر لوگوں نے رویتی بلوچی پگڑی بھی گورنر سندھ کو پہنائی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہیا کہ آج لیاری میں دورے پر مجھے لیاری والوں نے گلے لگایا، کہا آپ سے ہمیں امیدیں ہیں، لیاری میں بجلی گیس پانی کا مسئلہ ہے، اس شہر میں واٹر ہائیڈرنٹ صرف 7،8 لوگوں کے ہیں، غلام نبی نامی بندے کو میں نے بلایا تو اس نے کہا کہ میرے 1200 واٹر ٹینکر ہیں، اس شخص نے اتنے پیسے کہاں سے کمائے کہ اس کے پاس 1200 ٹینکر ہیں۔کامران ٹیسوری نے کہا کہ میرے پاس پورا فارمولا ہے جس کے تحت 300 یونٹ تک بجلی مفت مل سکتی ہے، وزیراعظم سمجھدار آدمی ہیں، عید کے بعد کراچی اور صوبے کے مسائل پر وزیراعظم سے بات کروں گا۔گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ مجھے 70 ہزار لوگوں نے درخواستیں دی ہیں، میرا کمرا بھر گیا ہے، عید کے بعد میڈیا کو وہ 70 ہزار درخواستیں دکھاؤں گا۔