پاکستان نے عالمی عدم استحکام کے درمیان فوری زرعی خوراک کی تبدیلی پر زور دیا

بلوچستان میں جان لیوا شاہراہوں کے حادثات سے نمٹنے کے لیے ٹریکر سسٹم کا نفاذ

پولیس نے منشیات اور اسلحے کی بڑی کھیپ پکڑ لی، 14 ملزمان گرفتار

کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 68 ارب روپے مختص

سندھ حکومت کا بڑے امدادی پیکیج کا اعلان، گل پلازہ متاثرین میں ابتدائی چیک تقسیم

گورنر سندھ نے دہشت گردی کے خلاف کامیابیوں پر فورسز کو سراہا، بچے کی شہادت پر دکھ کا اظہار کیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

”مجھے قتل کرنے کی سازش بلاول ہاؤس میں بنائی جا چکی“ حلیم عادل شیخ کا چیف جسٹس کو خط

کراچی (پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماا وراپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے اپنے قتل کا خدشے پر چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھ دیا۔پی پی آئی کے مطابق حلیم عادل شیخ نے اپنے خط میں کہاہے کہ مجھے قتل کرنے کی سازش بلاول ہا?س میں بنائی جا چکی ہے،خصوصی ٹاسک ڈی آئی جی فرخ بشیر کو دے دیاگیا،پی ٹی آئی رہنما کاکہناتھا کہ پہلے بھی سازش کرکے مجھ پر حملے کرائے گئے، جھوٹے مقدمات میں جیل کے اندر بھی قتل کرنے کی کوشش کی گئی، ایک بار پھر بلاول ہاؤس میں سازش بنائی جا چکی ہے۔اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی نے کہاکہ زرداری بلاول کے احکامات پر وزیراعلیٰ نے مجھے قتل کرنے کی ذمہ داری اٹھائی، پاکستان میں عدلیہ کے علاوہ کسی ادارے میں انصاف کی امید نظر نہیں آرہی، تمام خطرات سے اعلیٰ عدلیہ کو آگاہ کررہا ہوں،خط میں کہا گیاہے کہ مجھے کچھ بھی ہوا تو تمام تر ذمے داری زرداری، بلاول، مراد علی شاہ اور دیگر پر ہو گی۔