سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی حکومت کا مشاورتی اجلاس طلب کر لیا

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کا مشاورتی اجلاس طلب کر لیا۔ذرا ئع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کا اجلاس آج بدھ کے روز طلب کر لیا ہے جس میں تمام اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی رہنما شریک ہوں گے۔ذرائع کے مطابق اجلاس12 بجے کے قریب وزیر اعظم ہاؤس میں ہوگا جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر غور اور آئندہ کی حکمت عملی تیار کی جائے گی۔وزیراعظم شہباز شریف پی ٹی آئی سے مذاکرات پر اتحادی رہنماؤں سے مشاورت کریں گے، پنجاب میں الیکشن سے متعلق تاریخ پر بھی غور ہوگا۔یاد رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے بھی سیاسی جماعتوں میں مشاورت کرنے کا کہا گیا تھا، مولانا فضل الر حما ن اور بلاول بھٹو زرداری پہلے ہی اپنا موقف پریس کانفرنس میں بیان کر چکے ہیں۔اتحادی جماعتوں کے مشاورتی فیصلوں سے سپریم کورٹ کو آگاہ کیا جائے گا۔