جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور خواجہ طارق رحیم کی ایک اور مبینہ آڈیولیک

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)سابق چیف جسٹس ثاقب نثاراورخواجہ طارق رحیم کی ایک اور مبینہ آڈیولیک ہو گئی۔نجی میڈیاذرائع کے مطا بق ثاقب نثارمبینہ طورپرخواجہ طارق رحیم کو توہین عدالت کی درخواست پر رہنمائی دے رہے ہیں۔ثاقب نثارمبینہ آڈیو میں کہہ رہے ہیں کہ آپ2010کا ازخودنوٹس کیس دیکھ لیں،آپ پڑھیں گے تو سمجھ آجائے گا،جس پرخواجہ طارق رحیم کہتے ہیں کہ کلازتھری میں راستہ دیاہوا ہے۔ثاقب نثارکا کہنا تھا کہ وہی توآپ کے پاس وے آؤٹ ہے ورنہ توکیس ہی نہیں بنتاتھا، آزاد جموں وکشمیرمیں جوکچھ ہوا اس کے بعد توتوہین عدالت کایہ سیدھاکیس ہے۔اس قبل بھی سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان ثاقب نثار کی آڈیوسامنے آئی تھی۔ مبینہ آڈیو میں جسٹس ثاقب نثار چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے وکیل خواجہ طارق رحیم سے گفتگو کر رہے ہیں۔آڈیو میں وکیل خواجہ طارق رحیم نے مریم نوازکا نام لیے بغیر کہا کہ یہ خاتون جو بول رہی ہے اسکو اچھی طرح کوئی جواب دینا چاہیے۔ثاقب نثار نے کہا جب ضرورت پیش آئی تو آپ سے کہہ دیں گے۔ آپ دھماکا کردیجیے گا۔ مجھ میں حوصلہ ہے،برداشت کرسکتاہوں۔مجھے کنفیوڑ یا پریشان نہیں ہونا۔جواب میں خواجہ طارق رحیم کہتے ہیں کہ مجھے بتادیجئے گا،جیسا کہیں گے ہوجائے گا۔یاد رہیکہ اس سے قبل بھی سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی ایک مبینہ آڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوئی تھی تاہم انہوں نے کہا کہ یہ آڈیو کلپ جعلی ہے۔