عالمی و ملکی گولڈ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ ، سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان آرمی ٹیم کو بین الاقوامی پیس اسٹیکنگ کی فتح پر گورنر سندھ کی مبارک باد

بجٹ 2026-27 مایوس کن، کمرشل امپورٹرز کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا گیا، پی سی ڈی ایم اے

گورنر ہاو س میں عالمی یومِ ماحولیات شجرکاری مہم کا آغاز ،ہر شہری کم از کم ایک پودا لگائے:گورنر سندھ کی اپیل

ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی پرشدید پانی کی شدید قلت کیخلاف کسانوں کا احتجاج

کراچی بھینس کالونی میں مردہ جانوروں کی ہڈیوں اور چربی سے غیر معیاری تیل تیار کرنے والی غیر قانونی فیکٹری سربہ مہر

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ہمارے اداروں نے ملک کو بند گلی میں بند کردیا: خورشید شاہ

سکھر (پی پی آ ئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر برائے آبی وسائل سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ سیاست میں مذاکرات ہونے چاہئیں لیکن دھمکی دے کر مذاکرات نہیں کرائے جاسکتے۔سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی پی رہنماسیدخورشید شاہ نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کا کام قانون سازی کرنا ہے، پارلیمنٹ کے بنائے گئے قانون پر عدلیہ عمل کرتی ہے اور پارلیمنٹ کے فیصلوں پر عدلیہ سٹے نہیں کرسکتی۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہمارے اداروں نے ملک کو بند گلی میں بند کردیا ہے جن میں پارلیمنٹ، عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ شامل ہیں، ہم نے تجزیہ کیا ہے کہ یہ ایسا نظام لانا چاہتے ہیں جس سے صرف تباہی آسکتی ہے۔خورشید شاہ نے مزید کہا کہ پہلے خیبر پختونخوا (کے پی) اسمبلی تحلیل ہوئی لیکن زور پنجاب اسمبلی کے انتخابات پر ہے، یہ چاہتے ہیں کہ پنجاب میں 6 مہینے پہلے انتخابات ہوں، یہ بدنیتی پر مبنی اقدامات ہیں۔